Fatwa No. #001
امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام سے چبوترہ بنوانا کیسا ہے؟
جواب
سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ مروجہ تعزیہ داری حرام ہے اب اگر چبوترہ تعزیہ رکھنے کے لئے بنوایا جائے تو یہ بالکل درست نہیں کہ یہ ایک حرام کام کے لئے ہے جو کہ حرام ہے اس میں چندہ دینا بھی جائز نہیں ہے کہ یہ کار گناہ پر مدد ہے اللہ ارشاد فرماتا
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
(سورۃ المائدہ الآئۃ ٢)
ترجمہ کنز الایمان
اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔
ہاں اگر چبوترہ کسی غرض صحیح کے لئے بنوایا جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں تو جائز اور باعث ثواب ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ