سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص نعت پڑھتا ہے اور دوسرا شخص اللہ اللہ کرتا ہے اس طرح کرنے کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں ؟
جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل :نور العین رضوی بریلی شریف
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
صورت مسٸولہ میں نعت پاک کے ساتھ جس طرح ذکر کرنا رائج ہے کہ اس میں ڈھول سے مشابہ آواز پیدا ہوتی ہے اور اس ذکر کو بطور بیک گراؤنڈ کے نعت میں دلکشی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے اکابر علماءِ کرام نے منع کیا ہے، اور بعض جگہ تو ذاکرین اللّٰہ تعالٰی کا ذکر ہی نہیں کرتے یا کرتے ہیں تو بگاڑ کر تاکہ اچّھی طرح دھمک پیدا ہو یہ سخت بے ادبی اور ناجائز ہے، اس ذکر کا سننا بھی منع ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیر محمد عمران خان قادری غفر کہ
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
٢١/جمادی الأخری ١٤٤٢ھ
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ