سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی عورت کی شادی بعوض مہر 786 ہو جائے تو شریعت کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں

 سائل محمد انور خان علیمی پتہ شراوستی یوپی

  جواب

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
صورت مستفسرہ میں دس درہم مہر واجب ہوگا کیونکہ مہر کی اقل (سب سے کم) مقدار دس درہم ہے اگر اس سے کم مہر رکھا جائے تو دس درہم واجب ہوگا 

 حدیث شریف میں ہے :لا مہر أقل من عشرۃ کہ دس درہم سے کم مہر نہیں 

 فتح القدیر میں ہے 
وأقل المھر عشرۃ دراھم ولو سمی أقل من عشرۃ فلھا العشرۃ

کتاب النکاح باب المہر ج ٣ ص ٣٠٥ /دار الکتب العلمیہ /بیروت

 بہار شریعت میں ہے: نکاح میں دس ۱۰ درہم یا اس سے کم مہر باندھا گیا،تو دس ۱۰ درہم واجب اور زیادہ باندھا ہو تو جو مقرر ہوا واجب

 بہار شریعت ج ٢ ح ٧ ص ٦٦/مجلس المدینۃ العلمیہ /ایپلیکیشن 

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

محمد ذیشان مصباحی غفر لہ

دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا

 ١٨/رجب المرجب ١٤٤٢ھ