سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کافر کو قربانی کا گوشت کھلا سکتے ہیں یا نہیں؟
سائل عاشق رسول دلدار نگر
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
قربانی کا گوشت کافر کو نہیں کھلا سکتے
جیسا کہ بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ"
قربانی کے کچے اور پکے دونوں ہی قسم کے گوشت کا ایک ہی حکم ہے کہ یہاں کے غیر مسلموں کو نہیں کھلا سکتے
فتاوی بحرالعلوم ج ۵ ص ۱۹۸/ کتاب الأضحیۃ مطبوعہ شبیر برادرز اردو بازار لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد قمر الدین قادری
گیناپور ضلع بہرائچ شریف یوپی
١٩ /ذو الحجۃ الحرام ١٤٤٢ھ
0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ