سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر امام عشاء کے فرض کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول جائے تو اب اس کو یہ سورت بعد والی رکعتوں میں پڑھنی پڑے گی یا نہیں اگر پڑھنی ہو تو کس طرح پڑھے بلند آواز سے یا دھیمی آواز سے؟
سائل محمد حاجی گجرات انڈیا
جواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
اگر رکوع میں یاد آ جائے کہ سورت نہیں پڑھی تو فورا کھڑا ہو جائے اور بالجہر سورت پڑھے پھر اخیر میں سجدۂ سہو کرے اور اگر سجدہ میں یا اس کے بعد یاد آئے تو سورت نہیں ملائی جائے گی صرف سجدۂ واجب ہوگا
فقیہ فقید المثال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں :جو سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رکوع میں یاد آیا تو فورًا کھڑے ہوکر سورت پڑھے پھر رکوع دوبارہ کرے پھر نماز تمام کرے اور اگر رکوع كے بعد سجدہ میں یاد آیا تو صرف اخیر میں سجدہ سہو کر لے نماز ہوجائے گی اور پھیرنی نہ ہوگی
فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٨ ص ١٩٦ /مطبوعہ مرکز اہلسنّت برکات رضا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد ذیشان مصباحی غفر لہ
دلاور پور محمدی لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا
٢٣/ذوالقعدةالحرام ١٤٤٢ھ
1 تبصرے
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں نماز میں سورہ پڑھتے پڑھتے کوئی آیت بھول گیا ہوں اور اگلی والی آیت کو پڑھتے ہوئے نماز کو مکمل کرلی ہو تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
سائل۔ محمد رضوان سبحانی محی الدین نگر سمستی پور بہار
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ