سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ رکوع اور سجدہ کی جو تسبیحات ہیں اگر ان میں سے ہم الٹی پڑھ دیں تو کیا حکم ہے ؟ 
 جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں 

 المستفتی : ذاکر حسین نعمانی 

  جواب

وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ. الجواب بعون الوھاب
 اگر کسی نے رکوع میں سجدہ کی تسبیح " سبحان ربی الاعلی " اور سجدہ میں رکوع کی تسبیح " سبحان ربی العظیم " پڑھی دی تو اس پر سجدہ سہو واجب نہیں نماز ہوجائے گی لیکن قصدا ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے اس سے بچنا چاہئے فتاوی رضویہ میں ہے کہ " اگر کسی نے سہوا رکوع میں " سبحان ربی الاعلی " یا سجدہ میں " سبحان ربی العظیم " پڑھا سجدہ سہو کی ضرورت نہیں نماز ہوجائے گی

 فتاوی رضویہ ج 3 ص 647 رضا اکیڈمی ممبئی

  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کریم اللہ رضوی

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

 ٥/ذوالحجة الحرام ١٤٤٢ھ