Fatwa No. #580
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی جاندار کی تصویر پر ہار اور مالا ڈالنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں
جواب
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کسی جاندار کی تصویر بنانا، بنوانا ناجائز و حرام اور اس پر ہار پھول ڈالنا، اور تعظیم کرنا سخت ناجاٸز و حرام اور منجر الی الکفر ہے لہذا ایسا کرنے والوں پر اور ان کے اس فعل پر راضی رہنے والوں پر توبہ لازم ہے اور ایسا کرنے والے مولوی حضرات احتیاطا تجدید ایمان و نکاح بھی کرلیں اور آٸندہ ایسا کرنے سے پرہیز کریں اگر وہ ایسا نہ کریں تو باٸیکاٹ لازم ہے ایسا ہی فتاویٰ علیمیہ ج ۲ ص ۳۲۷ پر ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
مفتی محمد عمران خان قادری
نہروسہ پیلی بھیت یوپی انڈیا
٢٠/ربیع الثانی ١٤٤٨ھ
مصدق
مفتی محمد ذیشان مصباحی
دلاور پور محمدی کھیری یوپی انڈیا


0 تبصرے
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ