الجواب بعون الملك الوھاب اللهم ھدایۃ الحق والصواب
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے علمی وارث،
حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خان علیہ الرحمہ
نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کے حل پیش کرنے میں صرف کی۔
اب وہی انمول خزانہ آپ کے لیے ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں سوالات کے جوابات، زندگی کے ہر پہلو پر شرعی رہنمائی، مستند حوالوں اور دلائل کے ساتھ، ایسی زبان میں جو عام فہم اور واضح ہو۔
چاہے آپ کو عبادات کے مسائل جاننے ہوں، معاشرت اور معاملات میں راہنمائی درکار ہو، یا جدید دور کے پیچیدہ سوالات کا حل تلاش کرنا ہو، یہاں آپ کو ہر جواب ملے گا — بالکل وہی جو شریعت کا حکم ہے۔
ہر مسئلے کی خوبصورت ڈیزائن میں پی ڈی ایف فائل
تاج الشریعہ کی اپنی آواز میں مسائل کا حل سننے کی سہولت
حضور تاج الشریعہ کی تمام کتابیں آن لائن پڑھنے کا آپشن
آسان سرچ اور واضح ترتیب کے ساتھ
🌙 آئیے! علم و عمل کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
یہ ویب سائٹ آپ کے ایمان کو مضبوط اور عمل کو درست بنانے کا ذریعہ ہے۔
2 تبصرے
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں نماز میں سورہ پڑھتے پڑھتے کوئی آیت بھول گیا ہوں اور اگلی والی آیت کو پڑھتے ہوئے نماز کو مکمل کرلی ہو تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں
جواب دیںحذف کریںبرائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
سائل۔ محمد رضوان سبحانی محی الدین نگر سمستی پور بہار
ایک آیت یا اس کے کسی حصے کو چھوڑ کر دوسری آیت یا دوسری آیت کے کسی حصے کو شروع کر دینے سے نماز فاسد ہو نے یا نہ ہونے کی تین صورتیں ہیں:
حذف کریں(۱)پہلی آیت پر وقف کیا، پھر دوسری آیت پڑھی،اس صورت میں نماز ہو جائے گی، چاہے ملا کر پڑھنے سے معنیٰ فاسد ہوں یا نہ ہوں۔
(۲) اگر دونوں آیتوں میں وصل کیایعنی بغیر وقف کے ملا کرپڑھا اور معنیٰ فاسد نہ ہوئے، تو نماز ہو جائے گی۔
(۳) اگر وصل کیا اورمعنیٰ فاسد ہو گئے، تو نماز فاسد ہو جائے گی
سجدۂ سہو کسی صورت میں واجب نہیں. واللہ تعالٰی اعلم
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ